0
Thursday 13 Jun 2019 13:19

وقت پورا ہوچکا جلد عمران خان اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، نواز شریف

وقت پورا ہوچکا جلد عمران خان اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے بہت سارے وزراء کرپشن میں ملوث ہیں کوئی نہیں دیکھ رہا جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری بلاجواز ہے، عمران نیازی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں روپیہ مستحکم تھا اور تیل کی قیمتیں کم تھیں تاہم اب عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ملکی معیشت کا جنازہ نکل رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، (ن) لیگ نے مہنگائی کو نکیل ڈال کر رکھی تھی، عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، ان کو شرم آنی چاہیے، عمران خان اپنی ناقص پالیسیوں اور انتقامی سیاست کے باعث ہٹ وکٹ ہوچکا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہا مگر عمران خان کشکول لے کر اس کے پاس چلا گیا، بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو منہ نہیں لگایا، نہ ان کا فون سنتا اور نہ ہی حلف برداری میں بلایا، ہمارے دور میں مودی اور واجپائی پاکستان آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ہو جاتا اگر ہماری حکومت کا تسلسل قائم رہتا، سلیکٹڈ وزیراعظم کی ناقص پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں، عمران خان کا وقت پورا ہو چکا ہے اور جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے