0
Thursday 13 Jun 2019 13:23

کیسا وقت آگیا، نون لیگ پی پی کا دفاع کر رہی ہے، صمصام بخاری

کیسا وقت آگیا، نون لیگ پی پی کا دفاع کر رہی ہے، صمصام بخاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے مریم نواز کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی کے گالیوں پر مبنی خطاب سے دلی دکھ ہوا، کیسے وقت آگیا ہے کہ (ن) لیگ والوں کو پیپلز پارٹی کا دفاع کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ادوار میں بھی آصف زرداری کو جیل میں ڈالا گیا، ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے کیسے حلیف ہوسکتے ہیں؟، عمران خان اور پی ٹی آئی کی مخالفت نے اپوزیشن کو اکٹھا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 ہزار ارب کے قرضوں سے لوٹ مار کرنیوالے نہیں بچیں گے، نواز شریف نے عزت کی سیاست کو کرپشن کی نذر کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیں 1985ء کے بعد لوٹ مار کا آغاز کیوں ہوا؟ ماڈل ٹاؤن سے چھانگا مانگا تک کی سیاست کو نواز شریف نے فروغ دیا۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ملک بچانا ہے تو قومی اداروں کا تحفظ کرنا ہوگا، نواز شریف اور شہباز شریف اپنا اپنا راگ الاپ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش