QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں ڈرائیور کی پوسٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا

13 Jun 2019 13:38

محکمہ سروسز سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 620 ڈرائیوروں کو گریڈ 4 سے 5 میں ترقی دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں ڈرائیور کی پوسٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا، محکمہ سروسز سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 620 ڈرائیوروں کو گریڈ 4 سے 5 میں ترقی دیدی گئی ہے، ٹائم سکیل کے تحت مختلف اوقات میں ڈرائیور کو سکیل 5 سے 11 تک ترقی مل جائے گی، نوٹیفکیشن مطابق ڈرائیور کی پوسٹ پر اپوائنٹمنٹ سکیل 5 میں ہو گی جبکہ چار سال کے بعد سکیل 6، آٹھ سال کے بعد گریڈ 7، دس سال کے بعد گریڈ 8، بارہ سال کے بعد گریڈ 9، پندرہ سال کے بعد گریڈ 10 اور بیس سال کے بعد ڈرائیور کو سکیل 11 میں ترقی مل جائے گی۔ ڈرائیووں کو ترقی دینے کا فیصلہ رواں سال 8 مارچ کو ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799277/گلگت-بلتستان-کے-سرکاری-محکموں-میں-ڈرائیور-کی-پوسٹ-کو-اپ-گریڈ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org