0
Thursday 13 Jun 2019 15:47

لاہور، ایرانی قونصل جنرل کی جامعہ نعیمیہ آمد، سرفراز نعیمی کے مزار پر حاضری

لاہور، ایرانی قونصل جنرل کی جامعہ نعیمیہ آمد، سرفراز نعیمی کے مزار پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب نعیمی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آقائے رضائی فرد بھی تھے۔ قونصلر جنرل ایران محمد رضا ناظری نے وفد کے ہمراہ شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈاکٹر رضا ناظری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی کی شہادت قابل رشک اور خدمات لازوال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو دہشتگردوں نے صرف اس لئے نشانہ بنایا کہ وہ امن کی بات کرتے تھے اور ان کے لازوال تاریخی فتوے نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی۔ وفد کو جامعیہ نعیمیہ کے مختلف حصوں بشمول کتابخانہ اور کمپیوٹر سیکشن دکھائے گئے۔

انہوں نے اس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اس جگہ کو معراج شہادت کا نام دیا اور تجویز پیش کی کہ اس مقدس جگہ پر شہید کی یاد میں ایک یادگار تعمیر کی جائے۔  ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے  کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران کی سالمیت خطہ میں امن کیلئے ضروری ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ ثقافتی اور دینی تعلقات ہیں، جو کسی طور ختم نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہر موقع پر ایران کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ یاد رہے کہ ہر سال 12 جون کو شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی برسی منائی جاتی ہے اور قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری نے اسی سلسلے میں  جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 799280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے