QR CodeQR Code

حفیظ الرحمٰن سے پیر صابر شاہ کی ملاقات، پارٹی اور جی بی کے امور پر تبادلہ خیال

13 Jun 2019 14:14

وزیراعلٰی نے نون لیگ کے مرکزی رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جی بی کے محسن ہیں۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے جس طرح انہوں نے دلچسپی لی اور وسائل فراہم کئے اس کی مثال نہیں ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن سے مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما پیر صابر شاہ نے گلگت میں ملاقات کی، پارٹی اور گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلٰی پیر صابر شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف جی بی کے محسن ہیں۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے جس طرح انہوں نے دلچسپی لی اور وسائل فراہم کئے اس کی مثال نہیں ملتی، انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں جی بی میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ گلگت سکردو روڈ، بلتستان یونیورسٹی، استور ویلی روڈ، گلگت نلتر ایکسپریس وے، کارڈیک ہسپتال، کینسر ہسپتال کی تعمیر ممکن ہوئی، ایفاد جیسا اہم پروجیکٹ دیا جو ذرعی شعبے کے فروغ کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ای ٹی آئی پروجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں 8 لاکھ کنال زمین کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799290/حفیظ-الرحم-ن-سے-پیر-صابر-شاہ-کی-ملاقات-پارٹی-اور-جی-بی-کے-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org