0
Thursday 13 Jun 2019 18:43

بھارتی مارکیٹ تک رسائی کا حصول بہتر تعلقات کا باعث بھی بنے گا، عمران خان

بھارتی مارکیٹ تک رسائی کا حصول بہتر تعلقات کا باعث بھی بنے گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بھارتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں جو بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا باعث بھی بنے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کرغزستان کے موقع پر غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ مغرب سے بہتر تعلقات استوار کرنے پر زور رہا ہے تاہم اب ہم نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے ہم شنگھائی تعاون تنظیموں کے ممالک سے تعلقات مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک نے ہمیں نئی آؤٹ لٹس تک رسائی فراہم کی ہے اور یقیناً اب اس میں بھارت بھی شامل ہے، جس سے ہم ہمارے دو طرفہ تعلقات انتہائی کمزور ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہمارے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے ہیں تو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جنگ سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہماری بھارت سے تین جنگیں ہو چکی ہیں، جس سے دونوں ہی ملکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کشمیر ہے جسے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور اگر دونوں حکومتیں مسئلہ کشمیر حل کرنے کا تہیہ کر لیں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہم بھارت کو قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں، تاہم ہمیں امید ہے کہ موجودہ بھارتی وزیر اعظم اس مسئلہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں بہت زیادہ غربت ہے، جس کے خاتمے کے لیے ہمیں ہتھیاروں کے بجائے انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے، جیسے چین نے غربت کے خاتمے کے لیے اپنی عوام پر رقم خرچ کی اور وہاں سے آج غربت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 799335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش