0
Thursday 13 Jun 2019 19:06

شمالی وزیرستان، شنہ خوڑ سے خڑکمر تک کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان، شنہ خوڑ سے خڑکمر تک کرفیو نافذ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ شنہ خوڑہ سے خڑ کمر تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرفیو گذشتہ شب سے لگایا گیا ہے اور عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کرفیو کا مقصد علاقے میں شرپسند عناصر کی تلاش ہے۔ دوسری جانب خڑ کمر واقعہ میں جاں بحق اور زخمی افراد کے امدادی چیک روک دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امدادی چیک نامعلوم وجوہات کی بناء پر روکے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک صرف 5 خاندانوں کو امدادی چیک ملے ہیں اور بقیہ خاندانوں کو امدادی چیک نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے خڑکمر واقعے کے دوران  جاں بحق افراد کیلئے 25، 25 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 10، 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ چند دن قبل شمالی وزیرستان کے علاقہ خڑکمر میں پاک فوج اور پی ٹی ایم کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 799339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش