0
Thursday 13 Jun 2019 21:26

کمانڈر 62 بریگیڈ کا شگر میں سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ، امدادی سامان تقسیم

کمانڈر 62 بریگیڈ کا شگر میں سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ، امدادی سامان تقسیم
اسلام ٹائمز۔ کمانڈر 62 بریگیڈ اظہر محمود نے شگر میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور امدادی سامان تقسیم کیا۔ بریگیڈئر اظہر محمود نے متاثرین سیلاب کیلئے فوری طور پر ٹینٹ، راشن اور دیگر ضروری سامان کی فوری فراہمی کی ہدایت کی جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اس سے پہلے متاثرین نے پانی کی قلت اور حکومت کی عدم توجہی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شگر روڈ کو بلاک کیا، متاثرین کا موقف تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی۔ بعد میں بریگیڈئر اظہر محمود نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل معلوم کیے، اظہر محمود نے یقین دہانی کرائی کہ مشکل کے اس موقع پر پاک فوج متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 799362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش