QR CodeQR Code

امید ہے بھارتی قیادت پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب دے گی، وزیر اعظم

14 Jun 2019 00:30

روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں بخوشی روس کا دورہ کرنا چاہوں گا ہم روس سے توانائی اور تجارت پر بھی تعاون چاہتے ہیں، روس ان 70 ممالک میں شامل ہے جن کے شہری پاکستان ائیرپورٹ پر (آن ارائیول) ویزا حاصل کرسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روس سے ہتھیار خریدنے کا ارادہ ہے جس کے لیے پاکستانی فوج روسی فوج سے رابطے میں ہے۔ عمران خان نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم روس سے ہتھیار خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، پاکستان فوج ہتھیار حاصل کرنے کے معاملے میں روسی فوج سے رابطے میں ہے، میں بخوشی روس کا دورہ کرنا چاہوں گا ہم روس سے توانائی اور تجارت پر بھی تعاون چاہتے ہیں، روس ان 70 ممالک میں شامل ہے جن کے شہری پاکستان ائیرپورٹ پر (آن ارائیول) ویزا حاصل کرسکیں گے۔ وزیر اعظم نے بھارت سے متعلق سوالات پر کہا کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے، اگر دونوں ممالک چاہیں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارتی قیادت سے ملنا ایک موقع ہوگا، امید ہے کہ انتخابات کے بعد بھارتی قیادت پاکستان کی پرامن کوششوں کا جواب دے گی۔ ایران سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔


خبر کا کوڈ: 799371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799371/امید-ہے-بھارتی-قیادت-پاکستان-کی-کوششوں-کا-مثبت-جواب-دے-گی-وزیر-اعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org