0
Friday 14 Jun 2019 02:00

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کیجانب سے جوہری معاہدے پر کاربند رہنے پر تاکید

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کیجانب سے جوہری معاہدے پر کاربند رہنے پر تاکید
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "حمید بعیدی نژاد" نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ایران میں تعینات برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے (JCPOA) پر اپنے پابند رہنے پر تاکید کرتے ہوئے نئے تجارتی نظام کے ذریعے اپنے ممالک اور ایران کے درمیان تجارتی مال کی جلد از جلد منتقلی کا اعلان کیا ہے۔ لندن میں تعینات ایرانی سفیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ تہران میں تعینات برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفراء نے اپنے بیان میں تینوں ممالک کی تہران کے ساتھ فنی اعتبار سے ہونے والی گفتگو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تینوں ممالک ایران کے ساتھ اپنے تعہدات پر قائم ہیں اور نئے تجارتی نظام کے ذریعے تجارتی سامان کی جلد از جلد منتقلی کو یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 799381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش