QR CodeQR Code

یہودی بستی "سدیروت" میں خطرے کے ہوٹرز بجنے لگے

14 Jun 2019 02:22

فلسطینی میڈیا نے "سدیروت" نامی اسرائیلی یہودی بستی میں مسلسل خطرے کے سائرن بجنے کی آوازوں کے سنے جانے کی خبر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی نیوز ایجنسی فلسطین الیوم نے "سدیروت" نامی اسرائیلی یہودی بستی میں مسلسل خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔ دوسری طرف صیہونی میڈیا نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے "سدیروت" نامی یہودی بستی میں ایک عمارت کے پر ایک راکٹ کے لگنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا مکمل سمندری محاصرہ کر رکھا ہے۔ اس ترجمان نے غزہ کی پٹی کے سمندری محاصرے کی وجہ غزہ کی پٹی کی طرف سے یہودی بستیوں پر "آتشیں پتنگوں" کا پھینکا جانا قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799382/یہودی-بستی-سدیروت-میں-خطرے-کے-ہوٹرز-بجنے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org