0
Friday 14 Jun 2019 09:31

اننت ناگ میں حملہ پاکستان کے ایماء پر کیا گیا، ستیہ پال کا الزام

اننت ناگ میں حملہ پاکستان کے ایماء پر کیا گیا، ستیہ پال کا الزام
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ اننت ناگ میں فورسز پر ہوا حملہ فدائین حملہ تھا جو پاکستان کی ہدایت پر انجام دیا گیا۔ ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ تقریب کے حاشیے پر گورنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یہاں فورسز کے ہاتھ بھاری پڑجاتے ہیں تو پاکستان سے فدائین حملے کی ہدایات آتی ہیں، یہ فدائین حملہ تھا، یہ کوئی معمولی حملہ نہیں تھا، لیکن میں اس حملے میں ملوثین کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ارادوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، ہم ان کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

ستیہ پال ملک نے کہا کہ جب بھی یہاں حالات سدھرتے ہیں تو ایسے حالات پیدا کئے جاتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ یہ پاکستان کی سازش ہے یہاں پاکستان کے حکم سے فدائین حملے ہوتے ہیں، فدائین حملے یہاں کی کسی تنظیم کے نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ یاترا کے روٹ پر ہوا ہے لیکن یاترا کے لئے فول پروف سیکورٹی ہوگی اور اس کے نزدیک کسی کو جانے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 799391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش