0
Friday 14 Jun 2019 09:07

کشمیر میں گوجروں کیساتھ استحصال کو بند کیا جائے، گوجر مہاسبھا

کشمیر میں گوجروں کیساتھ استحصال کو بند کیا جائے، گوجر مہاسبھا
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشل گوجر مہاسبھا جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر یونس چودھری نے ریاست و بھارتی حکومت سے کشمیر میں گوجر طبقہ کے ساتھ ہو رہے استحصال کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے طبقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈاکٹر یونس چودھری جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ انٹرنیشنل مہاسبھا کے صدر کرنل دیو آنند گورجر اور گورجر مہاسبھا ہماچل پردیش کے صدر پرکاش راﺅ بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومت سے ایس سی، ایس ٹی طبقہ کے لئے ترقیوں میں ریزرویشن کا فیصلہ فوری طور سے لاگو کرنے کو کہا۔

پریس کانفرس میں حکومت سے ایس ٹی کٹیگری کے لئے بین ضلعی بھرتیوں پر پابندی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کشمیر میں یہ سہولیت سرکاری ملازموں کو دی جا رہی تھی لیکن این سی و پی ڈی پی حکومت نے ایک سوچی سمجھی چال کے تحت اسے بند کیا۔ انہوں نے گوجر کے لئے ریاست میں سیاسی ریزرویشن کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اسے تیس سال قبل مہیا کیا ہوتا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں موجودہ ریاستی اور بھارتی حکومت کے مثبت رول کی ستائش کی ہے۔ ڈاکٹر یونس نے اسمبلی اور پارلیمانی نشستوں کی حدبندی کا خیرمقدم کیا اور پیر پنجال کو علحیدہ پارلیمانی حلقہ بنانے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 799392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش