QR CodeQR Code

بجٹ آزاد خطہ کی ترقی کیلئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے، راجہ فاروق

14 Jun 2019 13:47

ایوان وزیراعظم میں وزراء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے جس کا مقصد بجٹ کو عوام دوست اور متوازن بنانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں وزراء، ممبران اسمبلی سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے جس کا مقصد بجٹ کو عوام دوست اور متوازن بنانا ہے۔ آزاد خطہ کے اندر پائیدار ترقی کے لیے آئندہ بجٹ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔ آزادکشمیر کے اندر پہلی بار 5 سالہ ترقیاتی پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ان خیالات کا اظہار ایوان وزیراعظم میں وزراء سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی، وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں نورین عارف، وزیر خوراک سید شوکت شاہ، ڈپٹی سپیکر عامر الطاف بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 799420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799420/بجٹ-آزاد-خطہ-کی-ترقی-کیلئے-تاریخی-اہمیت-کا-حامل-ہے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org