QR CodeQR Code

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا، مشال ملک

14 Jun 2019 14:05

اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قانون کی آڑ میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی رپورٹ میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا گیا ہے، بھارت دنیا میں جمہوریت کا بڑا چیمپئن بنا ہوا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قانون کی آڑ میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، یاسین ملک کو بھی اسی کالے قانون کی آڑ میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے، ان سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی حکومت کے تمام حربے ناکام بنا دیے ہیں، کشمیری بھارت سے اپنی جدوجہد کے ذریعے آزادی لے کر رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 799421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799421/ایمنسٹی-انٹرنیشنل-نے-بھارت-کا-گھناؤنا-چہرہ-بے-نقاب-کر-دیا-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org