QR CodeQR Code

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو چھپا نہیں سکتا، مسعود خان

14 Jun 2019 14:38

عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرنے سے روکنے کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت کی حکومت کا یہ فیصلہ نہایت شرمناک اور قابل مذمت ہے جس کا پوری دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت اب زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم اور کالے کرتوت چھپا کر نہیں رکھ سکتا۔ دنیا کے ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کے محافظ ادارے بھارت کو اپنے ریڈار پر لے چکے ہیں، عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کے قتل عام سے روکے۔ سرینگر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرنے سے روکنے کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت کی حکومت کا یہ فیصلہ نہایت شرمناک اور قابل مذمت ہے جس کا پوری دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 799425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799425/بھارت-مقبوضہ-کشمیر-میں-انسانیت-کے-خلاف-اپنے-جرائم-کو-چھپا-نہیں-سکتا-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org