QR CodeQR Code

جلال آباد میں دھماکہ، 9 افراد جاں بحق

14 Jun 2019 15:31

حملے کی ذمہ داری کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے، تاہم جلال آباد کے اطراف کا علاقہ طالبان اور داعش سے منسلک افغان گروپ کے جنگجوؤں کا گڑھ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ افغان صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوغیانی نے کہا کہ پیدل چل کر آنے والے خودکش حملہ آور نے مقامی پولیس چیک پوائنٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے، تاہم جلال آباد کے اطراف کا علاقہ طالبان اور داعش سے منسلک افغان گروپ کے جنگجوؤں کا گڑھ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799442/جلال-آباد-میں-دھماکہ-9-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org