QR CodeQR Code

بدتر معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے، لیاقت بلوچ

14 Jun 2019 16:20

ہال روڈ پر تاجروں سے گفتگو میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سجدہ ریز ہو گئی ہے۔ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں دیا گیا بلکہ اس بجٹ سے مہنگائی اور بے روزگاری آسمان پر پہنچ چکی ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی اور بدتر معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے، ملک میں معاشی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 16 جون کو ہونیوالے عوامی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہال روڈ کے تاجر برداری کے رہنماوں، دکانداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، انچارج عوامی مارچ و قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور چودھری محمود الاحد، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف سمیت دیگر رہنماوں، کارکنان جماعت اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قائدین نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سجدہ ریز ہو گئی ہے۔ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں دیا گیا بلکہ اس بجٹ سے مہنگائی اور بے روزگاری آسمان پر پہنچ چکی ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 799458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799458/بدتر-معاشی-صورتحال-قومی-سلامتی-کیلئے-ایک-بڑا-خطرہ-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org