0
Friday 14 Jun 2019 17:02

کھرمنگ میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب، دو سو سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

کھرمنگ میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب، دو سو سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو سو سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، درجنوں مویشی خانے تودے کی زد میں آ گئے، کئی بکریاں بارش کے دوران پتھر گرنے سے ہلاک ہوئیں یاد رہے کہ حالیہ بارشوں نے بلتستان کو شدید متاثر کیا، شگر میں سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جہاں دو افراد جاں بحق جبکہ درجنوں مکانات منہدم ہوئے تھے۔ دوسری جانب تین روز کی بندش کے بعد گلگت سکردو روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش