QR CodeQR Code

غیرقانونی کنکشن کیوں کاٹا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا اہلکاروں پر تشدد

14 Jun 2019 17:44

تحریک انصاف کے جنرل کونسلر سید اعظم نے واٹر اینڈ سینیٹشن اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور اہلکاروں کا سامان اُٹھا کر پھینک دیا۔ واٹر سینیٹشن ڈیپارٹنمنٹ نے کونسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پانی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔ فقیر آباد کے کونسلر نے اہلکاروں کا سامان اُٹھاکر پھینک دیا اور بدتمیزی بھی کی۔ پانی کے غیر قانونی کنکشن کے خلاف آپریشن کے دوران پائپ منقطع کرنے پر تحریک انصاف کے جنرل کونسلر سید اعظم آپے سے باہر ہوگئے۔ واٹر اینڈ سینیٹشن اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور اہلکاروں کا سامان اُٹھا کر پھینک دیا۔ واٹر سینیٹشن ڈیپارٹنمنٹ نے کونسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی۔


خبر کا کوڈ: 799464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799464/غیرقانونی-کنکشن-کیوں-کاٹا-پشاور-میں-پی-ٹی-ا-ئی-رہنما-کا-اہلکاروں-پر-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org