QR CodeQR Code

احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شوکت یوسفزئی

14 Jun 2019 18:14

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ 30، 35 سال میں ملک کو لوٹا گیا، ٹی وی پر آکر ایسی بات کرتے ہیں کہ جیسے ہم نے سب کچھ لوٹا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کو شوق ہے تو وہ بھی جیل چلے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ دونوں بڑے سیاستدان اسوقت جیل میں ہیں، حکومت کمیشن بنا رہی ہے، کمیشن بن کر آدھے سے ذیادہ سیاستدانوں کا صفایا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کیلئے کمیشن بن رہا ہے، دونوں بڑے جیل میں ہیں، مشورہ کر لیں کہ کیسے نکلنا ہے، ہم نے کسی کے خلاف کیس نہیں بنایا، انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف سیاسی انتقام کیلئے کیسز بنائے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جتنے بھی خلاف ہوجائیں، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاست میں صفائی کر رہے ہیں، کمیشن ضرور بنے گا اور سیاست سے ان کا صفایا کر دیں گے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ 30، 35 سال میں ملک کو لوٹا گیا، ٹی وی پر آکر ایسی بات کرتے ہیں کہ جیسے ہم نے سب کچھ لوٹا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کو شوق ہے تو وہ بھی جیل چلے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 799472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799472/احتساب-سے-پیچھے-نہیں-ہٹیں-گے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org