QR CodeQR Code

سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی میں ”ہائی الرٹ“ نافذ

14 Jun 2019 20:18

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز میں ”ہائی الرٹ“ نافذ کرنے کے ساتھ تمام طبی اداروں کے سربراہان کو ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے اور تمام متعلقہ عملے کی اپنی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسپتالوں اور ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس میں ”ہائی الرٹ“ نافذ کر دیا گیا ہے، یہ اقدام محکمہ موسمیات کی طرف سے سندھ کے ساحلی علاقوں کے سمندری طوفان ’’وایو“ سے متاثر ہونے کے امکان کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ ممکنہ طوفان کی صورت میں کراچی میں واقع ساحلی بستیوں کے مکینوں کی جان و مال کی حفاظت ہو سکے۔ میئر کراچی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز میں ”ہائی الرٹ“ نافذ کرنے کے ساتھ تمام طبی اداروں کے سربراہان بشمول کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، عباسی شہید اسپتال، پی ایس سی سی لیاری، ڈائریکٹر میڈیکل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے اور تمام متعلقہ عملے کی اپنی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

محکمہ میں افسران و دیگر عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور ایمرجنسی کے دوران چھٹی کی کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ فوکل پرسنز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کرلیں، اس حوالے سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، بصورت دیگر ہدایات کی خلاف ورزی پر ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 799494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799494/سمندری-طوفان-کا-خطرہ-کراچی-میں-ہائی-الرٹ-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org