0
Friday 14 Jun 2019 20:27

سندھ حکومت بجٹ کرپشن کرنے کیلئے بناتی ہے، عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت بجٹ کرپشن کرنے کیلئے بناتی ہے، عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کو کبھی عوام کا خیال نہیں آیا، ہمیشہ بجٹ میں کرپشن کے لئے اسکیمیں رکھی جاتی ہیں، اس وقت پیپلز پارٹی سربراہ سمیت درجنوں وزراء کرپشن کے میں مطلوب ہیں، وقت کے فرعون بنے ہوئے حکمرانون اس وقت جیلوں میں ہیں، جو بھی چور سیاستدان پکڑا جاتا ہے تو اس کو اسپتال اور اسمبلی یاد آجاتی ہے، چور حکمرانوں نے کبھی بھی عوام کا نہیں سوچا، پورے رمضان میں کراچی کربلا بنا رہا، حکمرانوں نے عوام کو پانی تک نہیں دیا، اربوں کی کرپشن کرنے والے نئے پاکستان میں کڑے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ مافیہ کا راج ختم ہوچکا ہے، کوئی بھی سیاسی لیڈر قانون سے بڑا نہیں ہے سب کا احتساب ہوگا، احتساب کے عمل سے گذرنے پر انہوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، عمران خان نے جو وعدہ قوم سے کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، سارے کرپٹ سیاسی لیڈر جیلوں میں ہیں، جس پارٹی کے سربراہ ہی کرپٹ ہوں تو باقی لوگ کیسے کرپشن کئے رہ سکتے ہیں، سندھ میں عوام کے پیسے سے خریدی ہوئی گندم تک نہیں چھوڑی گئی، اس میں بھی اربوں کی کرپشن کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 799496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش