0
Friday 14 Jun 2019 21:58

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیر اطلاعات پختونخوا کو بلی بنا دیا

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیر اطلاعات پختونخوا کو بلی بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کو ’بلی‘ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران اہلکار موبائل سے ’کیٹ فلٹر‘ ہٹانا بھول گیا۔

سوشل میڈیا انچارج نے غفلت کے مرتکب اہلکار کو معطل کردیا۔ لائیو سٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلی کے مارکس لہراتے رہے۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل بہت متحرک ہے اور صحافیوں اور سیاستدانوں سمیت دیگر شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد عموماً ان کے غیرمہذب رویئے کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔ اس بار پی ٹی آئی ٹیم غلطی سے اپنے ہی رہنما کو نشانہ بنا بیٹھی ہے، یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور تحریک انصاف کے مخالفین کو اس کا مذاق اُڑانے کا موقع مل گیا۔
خبر کا کوڈ : 799500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب