0
Friday 14 Jun 2019 22:02

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم تنہائی کا شکار، عمران خان ہشاش بشاش

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم تنہائی کا شکار، عمران خان ہشاش بشاش
اسلام ٹائمز۔ بشکیک میں منعقد ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں اجلاس میں عالمی قائدین کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ گفتگو خوشگوار انداز میں رہی جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تنہائی کا شکار دکھائی دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم قطار کے آخر میں چپ چاپ کھڑے رہے جبکہ روسی صدر وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مسلسل بات چیت کرتے دکھائی دیے۔ گزشتہ روز اجلاس کے پہلے سیشن میں بھارتی وزیراعظم بھی عمران خان کے ساتھ ہال میں داخل ہوئے لیکن دونوں نے ہاتھ ملایا نہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان شنھگائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے کانفرنس ہال پہنچے تو کرغزستان کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم پاکستان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان بھی غیررسمی ملاقات ہوئی۔ کرغزستان میں وزیراعظم نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ اس وقت بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں، پڑوسی ملک کے ساتھ مصالحت کے لیے کسی بھی ملک کی ثالثی قبول ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کو اسلحہ نہ خریدنا پڑے۔ انہوں نے کہا یہ پیسہ انسانی ترقی پر خرچ کرنا چاہتے ہیں تاہم پاکستان روسی اسلحہ خریدنا چاہتا ہے اور روس کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس سے پہلے بشکیک میں وزیراعظم عمران خان نے کرغزستان کے صدر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے  زمینی، فضائی و مواصلاتی روابط بڑھانے، سیاحت اور عوامی روابط بہتر بنانے کے لئے ویزہ آسان بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 799501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش