QR CodeQR Code

پی پی قیادت کی گرفتاریاں حکومتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، نثار کھوڑو

14 Jun 2019 22:44

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف گلی گلی میں آواز اٹھائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کی گرفتاریاں دراصل پی ٹی آئی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فریال تالپور اور علیمہ باجی کیلئے احتساب کا معیار الگ الگ ہے، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عدالتوں میں مسلسل پیشیوں کے باجود گرفتاریاں سیاسی انتقام ہیں، پیپلز پارٹی کو ایسے ہتھکنڈوں سے نہ ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی زبان بند کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف گلی گلی میں آواز اٹھائینگے۔


خبر کا کوڈ: 799503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799503/پی-قیادت-کی-گرفتاریاں-حکومتی-ناکامیوں-پر-پردہ-ڈالنے-ناکام-کوشش-ہے-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org