0
Friday 14 Jun 2019 22:34

گلگت بلتستان بیوروکریسی کے 7 افسران کے تبادلے

گلگت بلتستان بیوروکریسی کے 7 افسران کے تبادلے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بیوروکریسی میں دو سیکریٹریز سمیت 3 ڈپٹی کمشنرز اور 2 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اور تعیناتی کی گئی ہے۔ محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے سیکریٹری آصف اللہ خان کا محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت میں تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ پی اے ایس گروپ گریڈ 19 کے نئے آفیسر شاہد زمان کو محکمہ جنگلات جنگلی حیات و ماحولیات کا سیکریٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ پی اینڈ ڈی کے سیکریٹری عظیم اللہ کو ضلع استور کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی سی نگر کمال الدین قمر کو ایڈیشنل کمشنر گلگت ڈویژن اور ایڈیشنل ڈی سی سکردو حسین احمد رضا چوہدری کو ضلع نگر کا ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا ہے۔ اے سی شیر افضل کو گوپس سے ہیڈ کوارٹر استور اور اے سی ڈاکٹر محمد انس اقبال کا استور ہیڈ کوارٹر سے گوپس تبادلہ کیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 799506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب