0
Friday 14 Jun 2019 22:36

احتساب کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا اور چوروں کی پریشانی عوام دیکھ لیں، فیصل واوڈا

احتساب کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا اور چوروں کی پریشانی عوام دیکھ لیں، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ملک کو باپ کی جاگیر سمجھ کر چلایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ 2008ء سے 2018ء تک 24 ہزار ارب قرضے کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا اور چوروں کی پریشانی عوام دیکھ لیں، کمیشن میں جب شواہد آئیں گے پھر انہیں پتہ چلے گا۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ سربراہ کوئی بھی ہو کمیشن کو مانیٹر عمران خان خود کریں گے، کمیشن میں تمام اداروں کی مدد لی جائے گی، ہوسکتا ہے کمیشن کے نتائج کم وقت میں ہی آجائیں، اپوزیشن نے ملک کو باپ کی جاگیر سمجھ کر چلایا تھا، شہباز شریف فون کرکے گرفتاریوں کا حکم دیتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 799508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش