0
Friday 14 Jun 2019 22:40

حکومت کسی پر اس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی، چیئرمین ایف بی آر

حکومت کسی پر اس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی، چیئرمین ایف بی آر
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو 10 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کردیا ہے۔ کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنز کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ایگری کلچر اکانومی صوبائی معاملہ ہے، اگر آپ اس تناظر میں دیکھیں گے تو آپ کو سخت فیصلے کرنا پڑیں گے، آڑھتیوں پر اس بجٹ میں 10 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک ٹیکس لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ 12 لاکھ کمانے والے پر ڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے، حکومت کسی پر اس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی، دستور میں لکھا ہے زرعی ٹیکس صوبوں کی ذمہ داری ہے، ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لئے استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگری کلچر کا شعبہ بھی اب رجسٹرڈ ہونا چاہیئے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنی ہر ممکن کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 799509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش