0
Friday 14 Jun 2019 22:50

شمالی وزیرستان میں کل صبح سے غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں کل صبح سے غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کل صبح سے پورے ضلع میں کرفیو رہے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرفیو غیر معینہ مدت تک نافذ رہے گا اور کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بیان میں عوام کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید اور باہر نکلنے کی ممانعت کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انتظامیہ نے خڑ کمر سے شنہ خوڑہ تک کرفیو نافذ کیا تھا۔ یہ بھی واضح رہے کہ خڑ کمر چیک پوسٹ واقعہ کے بعد سے بھی بعض علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے وہاں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مقامی لوگ کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش