0
Friday 14 Jun 2019 23:41

گلگت بلتستان میں 8 لاکھ کنال اراضی کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے، حفیظ الرحمٰن

گلگت بلتستان میں 8 لاکھ کنال اراضی کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے جی بی میں زراعت کے شعبے کی بہتری کیلئے حکومت نے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے، ETI پراجیکٹ کے تحت  جی بی میں 8 لاکھ کنال اراضی کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے تا کہ زرعی شعبے میں خود کفالت کی منزل کا حصول ممکن ہو سکے۔ گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی دباؤ کی وجہ سے ورلڈ بینک سمیت ڈونر ایجنسیز کا گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں کردار حوصلہ افزا نہیں ہے۔ تمام ڈونر ایجنسیز کو چاہیئے کہ گلگت بلتستان کے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر صوبوں سے زیادہ منصوبوں میں اپنا کردار ادا کریں۔ ورلڈ بینک، ایشین بنک اور دیگر ڈونر ایجنسیز کو جی بی کی تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نان آرگینک کھاد، سپرے اور دیگر آئیٹم کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسطرح گلگت بلتستان واحد صوبہ ہو گا جو آرگینک اجناس اور پھل پیدا کریگا۔
خبر کا کوڈ : 799533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش