0
Saturday 15 Jun 2019 11:21

مودی ریاست کی یکساں ترقی کا وعدہ بند ہے، کویندر گپتا

مودی ریاست کی یکساں ترقی کا وعدہ بند ہے، کویندر گپتا
اسلام ٹائمز۔ گاندھی نگر جموں اسمبلی حلقہ کے متعدد وفود نے سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے واقف کیا۔ ایک بیان کے مطابق کرنل رینہ کی قیادت میں اس وفد نے حلقہ کے وارڈ نمبر 21 کے ائرپورٹ روڈ، شانتی نگر، کنجوانی، لنگیر علاقوں میں بجلی کی لگاتار کٹوتی، پانی کی ناقص سپلائی کے علاوہ سڑکوں، نالیوں و گلیوں کی مرمت کی شکایت کی۔ وفد نے نانک نگر، ائیرپورٹ روڈ، شانتی نگر، کنجوانی، لنگیر میں ڈرینیج کی مرمت کا بھی مطالبہ کیا۔ وفد نے اسٹریٹ لائٹیں نصب کرنے کا معاملہ بھی جے ایم سی کے ساتھ اُٹھانے کی استدعا کی۔

وفد نے کویندر گپتا کے طریقہ کار کی ستائش کی اور حلقہ میں گُذشتہ تین سالوں کے دوران معیاری کام انجام دینے کی ستائش کی۔ وفد میں بھارت شرما، نین گپتا، رجت مہاجن، روہت مہاجن، جگمیت سنگھ، درشن ابرول، دلباغ سنگھ، راج کمار اور سنجے گپتا بھی شامل تھے۔ اس موقعہ پر کویندر گپتا نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ریاست کے تنیوں خطوں کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جموں شہر کو بھی سمارٹ شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش