QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں مختصر مسلح تصادم آرائی، لشکر طیبہ کے 2 جنگجو جاںبحق

15 Jun 2019 11:52

دونوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض فورسز اور عسکری پسندوں کے درمیان ایک مختصر مسلح تصادم آرائی میں 2 مقامی لشکر طیبہ کے جنگجوؤں جاںبحق ہوئے ہیں، جنہوں نے پولیس کے مطابق حال ہی میں جنگجوؤں کے صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس دوران پولیس نے جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوؤں کی لاشوں کو برآمد کرکے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جس کے بعد انہیں سپرد لحد کیا گیا۔ دونوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔

اس دوران ہلاکتوں کے خلاف علاقے میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی جبکہ انتظامیہ نے علاقے میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس اور بانہال بارہمولہ ٹرین سروس کو معطل رکھا۔


خبر کا کوڈ: 799554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799554/مقبوضہ-کشمیر-میں-مختصر-مسلح-تصادم-ا-رائی-لشکر-طیبہ-کے-2-جنگجو-جاںبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org