0
Saturday 15 Jun 2019 19:10

سیلابی خطرات سے نپٹنے کیلئے منصوبہ سازی ناکام ہوچکی ہے، میرواعظ عمر فاروق

سیلابی خطرات سے نپٹنے کیلئے منصوبہ سازی ناکام ہوچکی ہے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں سیلابی خطرات سے نپٹنے کے لئے ناقص منصوبہ سازی پر انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ حکمرانوں کی غفلت شعاری اور حکمت عملی میں فقدان کے نتیجے میں گزشتہ دنوں بارشوں نے ہنگامی صورتحال کو جنم دیا تھا۔ حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے آبی ذخائر کے سکڑنے اور دریائے جہلم سمیت دیگر معاون ندی نالوں اور فلڈ چینل کی کھدائی پر بریک لگانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر بے ہنگم اور ناجائز تعمیرات کی اجازت دینے کا الزام عائد کیا۔ سرینگر کی جامع مسجد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے سیاسی امورات اور موجودہ صورتحال کے برعکس انتظامی معاملات پر حکومت اور انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے حالیہ بارشوں کے بعد کشمیر میں سیلابی صورتحال کے لئے ذمہ دار قرار دیا۔

حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے کہا کہ دریائے جہلم، یہاں کی فلڈ چینلیں، آبی ذخائر، نہریں دن بدن سکڑتی جارہی ہیں اور حد یہ ہے کہ ایک فلڈ چینل پر ایک بڑے ہوٹل کی تعمیر کی گئی ہے۔ دریاؤں اور آبی ذخائر کے اردگرد و پشتوں پر ناجائز تعمیرات کھڑے کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر مزاحمتی لیڈر نے کہا کہ حکومتی زمینوں، ندی نالوں، آبی ذخائر پر ناجائز قبضہ کرلیا گیا ہے اور ہوٹلوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ فلڈ چینلوں اور حکومتی زمینوں پر مساجد، درسگاہوں کی تعمیر بھی کھڑی کی گئی ہیں۔ میرواعظ عمر نے حکومتی ناقص منصوبہ سازی کے ساتھ لوگوں کو از خود اپنے کا بھی محاسبہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش