0
Saturday 15 Jun 2019 10:33

فریال تالپور کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

فریال تالپور کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نیب کورٹ میں پیشی کے پیش نظر عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر نیب کورٹ جانے والے راستوں کو خاردار تاروں اور بلاکس کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو دونوں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔ نیب نے آصف زرداری کو تو اسی روز گرفتار کر لیا تھا تاہم فریال تالپور کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی۔ نیب نے گزشتہ روز فریال تالپور کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا، لیکن ان کے گھر کو ہی سب جیل قرار دیتے ہوئے انہیں نیب دفتر کی بجائے ان کے اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 799579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش