QR CodeQR Code

وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان وزارت سے مستعفی

15 Jun 2019 11:59

عدالت میں پیشی کے دوران سبطین خان نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے، انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کے لیے استعفے پر دستخط کیے جسے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پارٹی قیادت کو ارسال کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چنیوٹ میں مائنز ٹھیکہ کیس میں گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے وزارت استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ روز نیب حکام نے وزیرجنگلات پنجاب سبطین خان کو  چنیوٹ میں مائنز ٹھیکہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا جنہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس دوران نیب حکام نے عدالت سے سبطین خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت میں پیشی کے دوران سبطین خان نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے، نیب گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔ اس موقع پر سبطین خان نے وزارت سے مستعفی ہونے کے لیے استعفے پر دستخط کیے جسے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پارٹی قیادت کو ارسال کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نیب حکام کے مطابق سبطین خان 2007ء میں مسلم لیگ (ق) کی حکومت میں صوبائی وزیر معدنیات تھے اور انہیں چنیوٹ میں مائنز ٹھیکہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 799609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799609/وزیر-جنگلات-پنجاب-سبطین-خان-وزارت-سے-مستعفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org