QR CodeQR Code

2 خاندانوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے تحفظ کیلئے خواتین کو ڈھال بنایا، فردوس عاشق اعوان

15 Jun 2019 12:13

معاون خصوصی کا بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو اس گلے سڑے نظام سے نجات دلائیں گے، 30 ہزار ارب قرضے اس حکومت کے حصے میں آئے، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر تھا، ہم نے چیلنج قبول کیا۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2 خاندانوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے تحفظ کیلئے خواتین کو ڈھال بنایا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم ملک ریاست مدینہ کے اصول پرقائم کرنے کے لیے گامزن ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرد و خاتون کی تفریق کے بغیر قانون کا اطلاق ہی بنیادی اصول تھا، 2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ اور منی لانڈرنگ پرخواتین کو ڈھال بنایا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا گیا، دونوں خاندانوں کو چاہیے اعمال کا محاسبہ کریں احتساب کا نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو اس گلے سڑے نظام سے نجات دلائیں گے، 30 ہزار ارب قرضے اس حکومت کے حصے میں آئے، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر تھا، ہم نے چیلنج قبول کیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک اسٹریٹجی بنائی، پروفیشنل ٹیم کو ساتھ لیا، 99 فیصد افراد ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، ہم جال پھینک کر پکڑنا نہیں چاہتے، ہم سب کو ساتھ ملانا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 799610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799610/2-خاندانوں-نے-کرپشن-اور-منی-لانڈرنگ-کے-تحفظ-کیلئے-خواتین-کو-ڈھال-بنایا-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org