QR CodeQR Code

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام دعائیہ پروگرام کا انعقاد

15 Jun 2019 12:38

پروگرام میں مولانا حسنین رضا عابد نے دلنشین انداز دعائے کمیل کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ محفل دعاء میں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے بڑی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور دعاء کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام ماہانہ دعائیہ پروگرام مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں مولانا حسنین رضا عابد نے دلنشین انداز دعائے کمیل کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ محفل دعاء میں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے بڑی شرکت کی۔ واضح رہے کہ دعائیہ پروگرام میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین اور دعاء کمیٹی کے زیراہتمام ماہانہ دعائیہ محفل کا انعقاد شہر کے مختلف مقامات پہ جاری رہتا ہے اور مختلف لوگوں کو پروگرام کی میزبانی کا موقع ملتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799617/ٹوبہ-ٹیک-سنگھ-ایم-ڈبلیو-کے-زیر-اہتمام-دعائیہ-پروگرام-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org