0
Saturday 15 Jun 2019 12:54

قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی

قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی۔ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کر دی۔ نیب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر 13 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کی صحت ایسی تشویشناک نہیں، ان کی درخواست ہارڈ شپ کے اصول پر پورا نہیں اترتی۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر نے نواز شریف کی کسی قسم کی سرجری تجویز نہیں کی، ان کی چھ ہفتے کی ضمانت ختم ہونے کے بعد کوئی نیا ٹیسٹ ریکارڈ پر نہیں، میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 799627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش