0
Saturday 15 Jun 2019 13:06

معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں، شفقت محمود

معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح وبہود اور خوشحالی کے لیے شفاف انداز میں کام کررہی ہے۔ شفقت محمود نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام اور کاروبار دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات معیشت کے لیے اچھا شگون ہیں۔ انہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام اور کاروبار دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لئے مشکل فیصلے کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت حسابات جاریہ کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ معیشت کے لئے اچھا شگون ہے۔ یاد رہے کہ 19 اپریل کو وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ قوم اور ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 799628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش