QR CodeQR Code

سلمان اور حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

15 Jun 2019 13:10

نیب نے شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کرنے کیلئے احتساب عدالت سے ان کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا، جج وسیم اختر نے مشتاق چینی کا راہداری ریمانڈ منظور کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے تیار ہو گیا۔ نیب نے شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کرنے کیلئے احتساب عدالت سے ان کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا، جج وسیم اختر نے مشتاق چینی کا راہداری ریمانڈ منظور کیا۔ نیب ٹیم مشتاق چینی کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئی جہاں اسے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا جائیگا۔
 


خبر کا کوڈ: 799629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799629/سلمان-اور-حمزہ-شہباز-کا-مبینہ-فرنٹ-مین-مشتاق-چینی-وعدہ-معاف-گواہ-بننے-کیلئے-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org