0
Saturday 15 Jun 2019 15:16
"اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے عظیم مظاہروں کا 61واں روز جمعہ

غاصب اسرائیلی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ، 49 فلسطینی مظاہرین زخمی

غاصب اسرائیلی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ، 49 فلسطینی مظاہرین زخمی
اسلام ٹائمز۔ طبق معمول غزہ کی پٹی کے گوش و کنار سے آئے ہوئے فلسطینی عوام نے گذشتہ روز بھی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مشرقی سرحد پر جمع ہو کر "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے عظیم احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی۔ فلسطینیوں نے "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے 61ویں عظیم احتجاجی مظاہرے کو "الحاق نا منظور" اور "مغربی کنارے پر یہودی قبضہ نامنظور" جیسے نعروں کے ساتھ شروع کیا، جس کے جواب میں سرحد کی دوسری طرف سے غاصب صیہونی فوجیوں نے ان پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مورچہ بند اور اپنی بلٹ پروف گاڑیوں میں چھپے غاصب اسرائیلی فوجیوں نے خالی ہاتھ احتجاج کرنے والے فلسطینی عوام کو سرحد کی دوسری طرف سے آٹومیٹک اسلحے اور ربڑ کی گولیوں کے ساتھ نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی ایک طبی امدادی کارکنوں سمیت 49 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے بےتحاشہ آنسو گیس کے استعمال کی وجہ سے متعدد دوسرے مظاہرین کی حالت بھی غیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ فلسطینی عوام نے مارچ 2018ء سے "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے عظیم مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے، جسے وہ ہر جمعے کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد سرحدوں پر اکٹھے ہو کر منعقد کرتے ہیں جبکہ ہر ہفتے غاصب صیہونی فوجیوں کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ان مظاہروں کے آغاز سے تاحال اسرائیلی فائرنگ کی وجہ سے دسیوں مظاہرین شہید جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش