0
Saturday 15 Jun 2019 15:54

روسی ملاحوں کو بچانے پر روس کا ایران سے اظہارِ تشکر

روسی ملاحوں کو بچانے پر روس کا ایران سے اظہارِ تشکر
اسلام ٹائمز۔ جمعے کے روز روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں خلیج اومان میں حملے کا شکار ہونے والے دو بحری جہازوں میں موجود روسی ملاحوں کی جان بچانے کی خاطر ایران کا باقاعدہ طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان می لکھا کہ خلیج اومان میں حملے کا شکار ہونے والے بحری جہازوں میں موجود 11 روسی ملاحوں کو مدد فراہم کرنے اور ان کی جان بچانے پر ہم پہلی فرصت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وہ تمامتر ملاح (ایرانی امدادی کارکنوں کے ذریعے) فوراً ہی حادثے کا شکار ہونے والے بحری جہازوں سے نکل کر ایرانی جزیرے "جاسک" پر منتقل ہوگئے تھے۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں دونوں بحری جہازوں پر حملے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ فوری اور جلد بازی پر مبنی نتیجے نکالنے سے پرہیز کیا جائے جبکہ غیر جانبدارانہ بین المللی تحقیقات کے نتائج سامنے سے قبل کسی بھی فریق کو اس حوالے سے مورد الزام ٹھہرانے کا عمل بھی غیر قابل قبول ہے۔ ہم خلیج اومان میں تناؤ کے بڑھنے سے پریشان ہیں۔ ہم اس تناؤ کو مصنوعی طور پر بڑھائے جانے کے اقدامات ہوتے دیکھ رہے ہیں، جنہیں "ایران کو دھمکانے کی امریکی سیاست" بڑھ چڑھ کر مدد فراہم کر رہی ہے۔ ہم ہر فریق کو صبروتحمل کی دعوت دیتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان کے آخر میں خلیج فارس کے خطے میں صورتحال کو مزید خراب ہونے بچانے کے لئے گفتگو کی اشد ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش