QR CodeQR Code

چین گلگت بلتستان میں تین بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

15 Jun 2019 16:00

زرائع کے مطابق مقپون داس سپیشل اکنامک زون، مناور اکنامک اینڈ کاٹیج انڈسٹری اور 48 میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر کیلئے چینی سرمایہ کار تیار ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔چین نے گلگت بلتستان کے تین بڑے منصوبوں میں سرکایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، مقپون داس سپیشل اکنامک زون، مناور اکنامک اینڈ کاٹیج انڈسٹری اور 48 میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر کیلئے چینی سرمایہ کار تیار ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق منصوبے پر 130 ملین ڈالر (13ارب روپے) لاگت آئیگی، مناور اکنامک اینڈ کاٹیج انڈسٹری کی تعمیر سے 6 ہزار ڈائریکٹ اور 24 ہزار ان ڈائریکٹ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے پر 6 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور اگست، ستمبر میں کام کا آغاز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق مقپون داس اکنامک زون کی فزیبلٹی مکمل ہو چکی ہے جہاں 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی۔ ذرائع کے مطابق 48 میگا واٹ بجلی گھر کے لئے فائنل ورکنگ گروپ کا اجلاس ہو چکا ہے جس میں پروجیکٹ کو انتہائی موزوں قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بونجی ڈیم کے تقریبا 80 کیوسک پانی سے مطلوبہ پروجیکٹ سے باآسانی 48 میگا واٹ بجلی پید کی جاسکے گی۔ محکمہ انڈسٹری کے مطابق 48 میگا واٹ پاور پروجیکٹ کی فزیبیلٹی کی تکمیل کے بعد مالی سال 2019-20 میں باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز ہو گا، مقپون داس سپیشل اکنامک زون اور مناور اکنامک اینڈ کاٹیج انڈسٹری کی فزیبیلٹی مکمل ہوچکی ہے تاہم اسمبلی سے ایکٹ پاس نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 799655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799655/چین-گلگت-بلتستان-میں-تین-بڑے-منصوبوں-سرمایہ-کاری-کیلئے-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org