QR CodeQR Code

ہنگو میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق

15 Jun 2019 16:17

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں میاں بیوی اور ایک ڈیڑھ سالہ بچہ شامل ہے، جبکہ ایک چھوٹی بچی کو ملبے تلے سے پولیس اور علاقہ عوام نے زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے کی چھت کچی آبادی ہونے کے باعث گری، حادثہ اسلام الدین نامی شخص کے گھر میں پیش آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ضلع ہنگو کے علاقے بلیا مینہ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی۔ ہنگو کے علاقے بلیا مینہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ایک ڈیڑھ سالہ بچہ شامل ہے، جبکہ ایک چھوٹی بچی کو ملبے تلے سے پولیس اور علاقہ عوام نے زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے کی چھت کچی آبادی ہونے کے باعث گری، حادثہ اسلام الدین نامی شخص کے گھر میں پیش آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799656/ہنگو-میں-کمرے-کی-چھت-گرنے-سے-ایک-خاندان-کے-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org