QR CodeQR Code

شندور پولو فیسٹول 9 جولائی کو منعقد کرانے کا فیصلہ

15 Jun 2019 19:26

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس میں فیسٹول کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شندور پولو فیسٹول 9 جولائی کو منعقدہ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان، ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر غذر نے خیبر پختونخواہ حکومت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں شندور فیسٹول کی تیاریوں اور انتظامات پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شندور پولو فیسٹول نو جولائی کو کرایا جائے گا۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ فیسٹول برابری کی بنیاد پر کرایا جائے گا اور دونوں حکومتیں فیسٹول کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور تشہیر کیلئے مشترکہ کوششیں کرینگی اور دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ میں زیادہ سے زیادہ شائقین کو لانے کی کوشش کی جائے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 799677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799677/شندور-پولو-فیسٹول-9-جولائی-کو-منعقد-کرانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org