0
Saturday 15 Jun 2019 19:41

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 157 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 157 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے ڈالر نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھری اور یوں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 157 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے وفاقی بجٹ پیش ہوا، ساتھ ہی ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ ہفتے کے آخری روز انٹر بنک میں ڈالر 2 روپے 94 پیسے مہنگا ہوکر 155.84 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں 5 روز کے دوران ڈالر 8.70 روپے مہنگا ہوا۔ کرنسی مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دباﺅ کے باعث ڈالر مہنگا ہوا۔ پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ 23 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر 2018ء میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا اور 9 ماہ میں بڑھ کر 157 روپے پر پہنچ چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش