QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت احتساب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، بختاور بھٹو

15 Jun 2019 19:48

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کیخلاف تحریک کیلئے تیار تھی، سیاسی رہنماﺅں کو ایک کے بعد ایک جیل میں ڈال دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت احتساب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، سیاسی رہنماﺅں کو ایک کے بعد ایک جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ مشرف اور ضیاءالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، پی ٹی آئی کی کمزور حکومت کیسے کچھ حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہر ہوئے، لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا، پرویز خٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں میں دیگر عوامل بھی کار فرما ہیں، متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کیخلاف تحریک کیلئے تیار تھی، سیاسی رہنماﺅں کو ایک کے بعد ایک جیل میں ڈال دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 799683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799683/پی-ٹی-آئی-حکومت-احتساب-کو-بطور-ہتھیار-استعمال-کر-رہی-ہے-بختاور-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org