QR CodeQR Code

بابوسر کاغان روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا

15 Jun 2019 19:52

ایک ماہ کی کوششوں کے بعد شاہراہ سے برف کو ہٹا دیا گیا ہے تاہم این ایچ اے حکام کی جانب سے محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بابوسر کاغان روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔ ایک ماہ کی کوششوں کے بعد شاہراہ سے برف کو ہٹا دیا گیا ہے۔ آج باقاعدہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تاہم این ایچ اے حکام کی جانب سے محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ اطراف سے برف کے تودے گرنے کا خدشہ ابھی بھی موجود ہے۔ این ایچ اے نے بابوسر ٹاپ سے دس سے بارہ فٹ تک برف کو ہٹا دیا ہے جس کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ بابوسر شاہراہ گرمیوں کے چار ماہ ہی ٹریفک کیلئے کھلی رہتی ہے، سردیوں میں بارہ فٹ تک برف پڑنے کی وجہ سے چھ سے آٹھ مہینے تک ٹریفک بند رہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 799684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799684/بابوسر-کاغان-روڈ-کو-ٹریفک-کیلئے-بحال-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org