0
Saturday 15 Jun 2019 20:54

خیبرپختونخوا، سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سے 63 سال کردی گئی

خیبرپختونخوا، سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سے 63 سال کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے سالانہ 24 ارب روپے کی بچت کیلئے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کابینہ اجلاس کے دوران کیا جس کے تحت سرکاری ملازمین اب 60 کی بجائے 63 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے سکیں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آئین کی دفعہ 240 (ب) کے مطابق صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اس حوالے سے صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 50 سال تھی جس میں توسیع کرکے ساٹھ سال کردی گئی۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق پاکستان میں اوسط عمر 1973 میں 55 سے بڑھ کر 2018 میں 63 سال ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہر سال 5 ہزار ملازمین ریٹائر ہوتے ہیں اور یہ کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی شرح بھی 50 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 799693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش